لاہور(فضیلہ خان)ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر جیت سے شروع کرنے والی ٹیم پاکستان اے ٹیم بنگلہ دیش اے کے خلاف سیمی فائنل کے لیے تیار۔پاکستان اے ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد مسرور کی نگرانی میں بھر پور پریکٹس کی جس میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنی بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر کام کرتی ہوئی نظر آئی ، پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اے کے خلاف 20 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ٹردتھائی کرکٹ گراؤنڈ بنکاک میں کھیلے گی۔