نعمان کو چکوال سے اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا ،جیل میں تعمیراتی کام کرنیوالے مزدوروں کیساتھ بھاگ نکلا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات فروشی کاملزم اڈیالاجیل منتقلی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نعمان کو چکوال سے اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا تاہم ملزم اڈیالا جیل کے گیٹ سے چکوال پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم جیل میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ بھاگ نکلا۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کا جائزے لینے سے ملزم کو جیل کی3 چیک پوسٹوں سے جاتے دیکھا گیا ہے۔