مریم نواز چاہتی ہیں عمران خان انہیں خط لکھیں، یہ حسرت پوری نہیں ہوگی:بیرسٹر سیف

 نواز شریف اور مریم نواز حکومت لے کر بھی دکھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ہر منصوبے کی نقل کر رہی ہیں،مشیراطلاعات 
پشاور(آئی این پی ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، ان کی یہ حسرت پوری نہیں ہو گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز بانی پی ٹی آئی کے کینسر ہسپتال سے لے کر ہر منصوبے کی نقل کر رہی ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز عوام پر توجہ دیں، جو مہنگائی، بے روزگاری اور قرض تلے دب چکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ با نی پی ٹی آئی عوام کے لیڈر اور مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں۔ان کا کہنا  تھاکہ نواز شریف اور مریم نواز حکومت لے کر بھی دکھی ہیں۔