پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اقتدار نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑنی ہے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اکٹھے ہو کر آگے بڑھنا ہے اور ہم اس غریب کے ساتھ کھڑے ہیں جس کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 60 فیصد بچوں کو صاف پانی میسر نہیں جبکہ 40 فیصد کی ترقی کی شرح کمزور ہے، جو حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج وہ عدالت گئے جہاں سماعت ہونا تھی، تاہم توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ آ گیا، جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔