تحریک انصاف میں گروپ بندی کا انکشاف
بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کو ذمہ داری دی ہے وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیںمحمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گیہم سمجھتے ہیں ہر سطح پر گفت و شنید ہی واحد حل ہے: خط کا متن
لاہور خصوصی رپورٹ ) تحریک انصاف میں گروپ بندی کا انکشاف ہوا ہے، کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنمائوں کا خط سامنے آگیا،کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کی حمایتی ہیں،کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کر دی۔جیل میں قید پی ٹی آئی رہنمائو ں نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کے نام خط لکھاہے۔ان میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید شامل ہیں۔خط کے متن کے مطابق گزشتہ تین سال آٹھ ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے، ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کا سوچے اور پرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے۔پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ہم کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سمجھتے ہیں کہ ہر سطح پر گفت و شنید ہی واحد حل ہے، گفت و شنید ہی بالعموم پاکستان کو بالخصوص تحریک انصاف کو بحران سے نکال سکتی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیں، وسیع تر مشاورت درحقیقت مذاکرات کا دروازہ ہے۔ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنمائوں نے وکیل رانا مدثر کے ذریعے خط بھجوایا۔