شعیب مرزا وزیراعلیٰ کے سپیشل اسسٹنٹ مقرر

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شعیب مرزا کو سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ اس سے قبل شعیب مرزا وزیراعلیٰ مریم نواز کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر اور وزیراعلیٰ شکایت سیل کے انچارج کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔شعیب مرزا نے اپنے سابقہ عہدوں پر رہتے ہوئے تنظیمی امور، سیاسی رابطہ کاری اور حکومتی معاملات کی نگرانی میں فعال کردار ادا کیا۔ ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔