ماں اور بیٹی کے قتل کا کیس: عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کر دی

ماں اور بیٹی کے قتل کا کیس: عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کر دی

ماں اور بیٹی کے قتل کے کیس میں عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔

 ملزم نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا تھا۔ برکی پولیس نے مقدمے میں دفعات 201 اور 302 شامل کی ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان تیار کیا جائے گا اور ملزم کو جلد کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں اصل قاتل ڈی ایس پی عثمان حیدر ہی نکلے۔ ملزم سرکاری گاڑی میں بیوی اور بیٹی کے ہمراہ ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس گھر جا رہا تھا کہ گھریلو ناچاقی کے باعث رنگ روڈ پر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔

ملزم نے اپنی بیوی کی لاش کو کالاشاہ کاکو کے قریب کھائی میں اور بیٹی کی لاش کو کہنہ کے علاقے میں گندے نالے میں پھینک دیا۔ جرم چھپانے کے لیے ملزم نے اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان پلاٹ کے لین دین پر تنازعہ رہتا تھا، جبکہ بیٹی ماں کا ساتھ دیتی تھی، اس لیے اسے بھی قتل کیا گیا۔ ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیت کے استعمال کے بعد گرفتار کیا گیا۔