دبئی میں موسلادھاربارش کے بعد ورک فرام ہوم نافذ، فلائٹ آپریشن متاثر

 دبئی (آئی این پی)دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد  معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔شدید بارش اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر  ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی گئی  جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو  بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضری دے گا۔