لاکھوں آتشیں ہتھیار تلف کئے جائیں گے، پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
سڈنی (آئی این پی)سڈنی حملے کے بعد آسٹریلیا کی حکومت نے شہریوں سے اسلحہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اسلحہ واپس خریدنے کی قومی مہم شروع کی جائے گی، سکیم کے تحت لاکھوں آتشیں ہتھیار جمع کرکے تلف کئے جائیں گے۔سڈدوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی حملے کے بعد پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، زیر حراست افراد کی حملہ آوروں سے نظریاتی مماثلت ہو سکتی ہے