کراچی (آئی این پی )کراچی میں آوارہ کتوں کی بھر مار، بائولے کتے نے ایک ہی دن میں 20 شہریوں کو کاٹ لیا ۔ ریبیز زدہ کتے نے انسانوں کے ساتھ کتوں کو بھی کاٹا ہے، زخمیوں میں بچے اور بڑے بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو انڈس ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کرکے ویکسین لگائی گئی۔