کراچی(آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔بازار حصص میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 790 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ پر گزشتہ 2 روز سے جاری تیزی کا رجحان بھی غالب ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی خرید و فروخت میں تیزی کے باعث پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔