سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس، تعداد43ہوگئی

کراچی(آئی این پی ) سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ نوابشاہ کے 50 سالہ مریض کو تشویش ناک حالت میں سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کے ہاتھ اور پاں پر دھبوں کے نشانات موجود ہیں، جس کی وجہ سے مشتبہ مریض کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی تشخیص کے لئے  مریض کے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے لیلئے   گئے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد منکی پاکس کی تصدیق ہوگی