نارووال کا نوبیاہتانوجوان بھی یونان کشتی حادثہ میں لاپتا

ذیشان کے کہنے پر ایجنٹ ثاقب ججہ کوبھینسیں بیچ، ادھار پکڑ کر25لاکھ دیئے:چچاسسر
نارووال(خصوصی رپورٹ)بہتر مستقبل کی خواہش میں گھر سے یونان جانیوالوں میں نارووال کے علاقے تتلے کا 22 سالہ نوبیاہتانوجوان ذیشان رفیق بھی کشتی حادثہ میں لاپتا ، 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ذیشان  کے چچااورسسر حنیف کے مطابق وہ یکم دسمبر 2024 کو گھر سے گیا اور 12 دسمبر کو رابطہ پر بتایا وہ دیگرپاکستانیوں کیساتھ لیبیا موجود ہے اور پاکستانی ایجنٹ ثاقب ججہ جو قلعہ کالر کے گائوں ججہ کا رہائشی ہے کو 25 لاکھ دیدیں تاکہ وہ ہمیں یونان روانہ کرے۔ حنیف نے بتایا انہوں نے اپنی بھینسیں بیچ کر اورلوگوں سے ادھار پکڑ کر ثاقب ججہ کو پیسے دئیے 15 دسمبر کو بذریعہ سوشل میڈیا اطلاع ملی کہ کشتی کو حادثہ ہو گیا ، ایجنٹ سے رابطہ کیا مگر وہ گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گیا۔ ذیشان ایجنٹ کے بہکاوے میں آ کر گیا ہمارا گھر اْجڑ گیا وہ گھر میں چھوٹا تھا والدین بہن بھائی غم سے نڈھال ہیں وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ہمارا بیٹا تلاش کرکے گھر بھیجا جائے اور انسانی سمگلرز کو کڑی سزا دی جائے۔