2018 میں ایک ٹرائیکا جس شخص کو حکومت میں لایا اس نے جمہوریت کا بیڑہ غرق کردیا
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ہم نے پی ٹی آئی دور میں مقدمات اور قیدبرداشت کی لیکن 9 مئی یا 26 نومبر کا واقعہ نہیں کیا،اب ملک میں برائے نام جمہوریت رہ گئی ہے، 2018 میں ایک ٹرائیکا جس شخص کو حکومت میں لایا اس نے جمہوریت کا بیڑہ غرق کردیا، 2022 میں ہم حکومت میں آئے تو جمہوریت کومزید نقصان پہنچا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے آخری بار ملاقات تین چار ماہ پہلے ہوئی تھی۔ سوال تو بنتا ہے کہ جس شخص نے 45سال سیاست کو دیئے ہوں اور 45 ہفتوں سے خاموش ہو، پھر سوال تو بنتا ہے