ضلع گجرات بطور ڈویژن بحال ، مری اور تلہ گنگ ‘ نئے اضلاع ‘، 10 ڈویژنوں میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور شامل
لاہور کی 10 اور راولپنڈی کی 7 تحصیلیں ہوں گی، ڈیرہ غازی خان کے 6 اضلاع، لاہور کے 4اور نئے ڈویژن گجرات کے 4 اضلاع ہوں گے: گورنر نے نوٹیفیکشن جاری کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت نے انتظامی بنیاد پر پنجاب کو 10 ڈویژنوں میں تقسیم کردیا اور گورنر نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی نئی تقسیم سے 10 ڈویژن، 41 اضلاع اور 216 تحصیلیں ہوں گی۔ضلع گجرات کو بطور ڈویژن بحال کر دیا گیا ہے، مری اور تلہ گنگ کو باقاعدہ طور پر مکمل نئے اضلاع کا درجہ بھی مل گیا ہے، 10 ڈویژنوں میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور شامل ہے۔اسی طرح لاہور کی 10 اور راولپنڈی کی 7 تحصیلیں ہوں گی، ڈیرہ غازی خان کے 6،6 اضلاع، لاہور کے چاراور نئے ڈویژن گجرات کے چار اضلاع ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ریونیو ڈویڑنز کی سربراہی ایک کمشنر کریں گے جو پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کریں گے یا حکومت کی جانب سے تفویض کی گئے مناسب اختیارات حاصل ہوں گے۔