شکایات کنندہ کے فوت ہونے کی وجہ سے کیس کا وجود ہی ختم ہوگیا:ملزموں کا درخواست میں موقف
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ، ان کے بھتیجے حمزہ عارف بٹ سمیت دیگر کو جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں بری کر دیا۔ملزموں کی جانب سے بریت کی دائر درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان رسول لاڑک نے سماعت کی۔ملزمان کے وکلا کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شکایات کنندہ ارشد علی اور مرکزی ملزم میاں طارق فوت ہو چکے ہیں، شکایات کنندہ کے فوت ہونے کی وجہ سے کیس کا وجود ہی ختم ہوگیا۔وکیل نے استدلال کیاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دہشت گردی کی دفعہ کو ختم کر دیا اور اب مدعی ہی نہیں تو کیس کیسے چلا سکتا ہے،