امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کا اختیار نہیں: حافظ نعیم الرحمان

 دنیا بھر میں پراکسی لڑنے والا امریکہ پاکستانی کمپنیوں کی بات کر رہا ہے:امیر جماعت اسلامی
لاہور(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں  حافظ نعیم الرحمان نے  کہا  امریکہ پوری دنیا میں لاکھوں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔  دنیا بھر میں پراکسی لڑنے والا امریکہ پاکستانی کمپنیوں کی بات کر رہا ہے۔ پاکستان کو فلسطین میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ جبکہ امریکہ نے عراق اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد کو قتل کیا۔