ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاورہر ٹرین اور کوچ کیلئے لازمی قرار

ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور100فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ سٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا
جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور100فیصد درست نہیں ہوگی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا: سپرنٹنڈنٹ سیدہ مریم گیلانی
 راولپنڈی(یواین پی )پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت گزشتہ چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں اور گڈز ٹرین کے ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورزکے ساتھ چلانا لازم قرار دیدیا ہے۔ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور100فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ اسٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور100فیصد درست نہیں ہوگی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے،سرکلر تمام ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل برانچ کو جاری کیا گیا ہے۔