اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آفتاب احمد کو ڈیوٹی کے دوران دل کی تکلیف کے باعث فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ترجمان نے بتایا کہ آفتاب احمد بطور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات تھے، تاہم ان دنوں اسپیشل ڈیوٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود تھے۔مرحوم کی میت ان کے آبائی گاؤں رجانہ کے نواحی علاقے چک نمبر 26 روانہ کی جائے گی۔