تیل پر پابندیوں کا اثر دنیا بھر کو برداشت کرنا پڑے گا:ایرانی نائب صدر

تیل پر پابندیوں کا اثر دنیا بھر کو برداشت کرنا پڑے گا:ایرانی نائب صدر

عالمی توانائی بحران کے تناظر میں ایران نے تیل کی پابندیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے اثرات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے۔

ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں استحکام کے لیے یکساں پالیسی کا نفاذ ناگزیر ہے، ورنہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ شدت اختیار کر سکتا ہے۔  محمد رضا عارف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کا نتیجہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں واضح کیا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ایران پر معاشی اور عسکری دباؤ ختم کیا جائے۔  
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایران کی تیل برآمدات کو محدود کیا جائے اور دوسری طرف دیگر ممالک کے لیے بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی اور سلامتی کی توقع کرنا حقیقت پسندی نہیں ہے۔  
ایرانی نائب صدر کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے پاس دو ہی راستے ہیں: یا تو تیل کی منڈی کو سب کے لیے کھلا رکھا جائے یا پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی اثرات کو قبول کیا جائے۔