فرانسیسی صدر کا اٹلی کی وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال، ویڈیو وائرل

پیرس(آئی این پی )فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات ایک غیر معمولی لمحے کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ایلیزی پیلس میں ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق اہم مذاکرات کے لیے ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان ایک دوستانہ اور غیر ضروری گرم جوشی سے استقبال اچانک قدرے عجیب صورتحال اختیار کر گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکرون میلونی کے ساتھ رسمی طریقہ کار سے زیادہ اپنائیت سے پیش آئے، میکرون کا بوسہ دینا میلونی کے لیے حیران کن ثابت ہوا۔گلے لگانا اور گال چھونا یورپی ممالک میں عام طور پر دوستانہ یا رسمی سلام کا طریقہ سمجھا جاتا ہے، تاہم اس غیر معمولی لمحے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، جہاں صارفین نے باڈی لینگویج اور سفارتی آداب پر مختلف آرا کا اظہار کیا، صارفین کی طرف سے فرانسیسی صدر کو رسمی سفارتی آداب سے تجاوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اہم سفارتی اجلاس کے باوجود یہ مختصر واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔