شہری کو حبس بے جامیں رکھنے پر2کانسٹیبلز گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)اختیارات سے تجاوزکرکے شہری کو حبس بے جامیں رکھنے پر آر پی او ساہیوال کا نوٹس،2کانسٹیبلز کو گرفتارکرلیا گیا۔ تھانہ کمیر میں تعینات کانسٹیبلز شاہزیب اور ثاقب نے اختیارات سے تجاوز کرتے ایک شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، شکایت ملنے پر آر پی او ساہیوال ایاز سلیم کے فوری نوٹس لیکر کارروائی کے احکامات پر دونوں کانسٹیبلز کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ آر پی او ایاز سلیم نے واضح کیا کہ پولیس افسرو اہلکار قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔ شہریوں سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی۔