سونو نگم نے مشہور گانا مرد و خاتون کی آواز میں پیش کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

بھارتی گلوکار کے منفرد انداز کی کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے سونو نگم کی آواز بدلنے کی صلاحیت کو سراہا
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے ایک بار پھر اپنی آواز کے منفرد انداز سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے امریکی کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کی مقبول فلم کے گانے آج کی رات کو مرد اور خاتون دونوں کی آواز میں پیش کیا۔کنسرٹ کے دوران سونو نگم نے آج کی رات کے مختلف حصے گاتے ہوئے مرد اور خاتون کے کرداروں کے لیے اپنی آواز کا انداز تبدیل کیا، اس گانے کو اصل میں سونو نگم، علیشا چنائے اور مہالکشمی ایر نے گایا تھا۔کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے سونو نگم کی آواز بدلنے کی صلاحیت کو سراہا۔