اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیالکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کی مہندی کی تقریب میں غیرمعمولی ہجوم کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پر طنز کرتے ہوئے انہیں مسٹر پٹلو سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا۔،مسٹرپتلو کی سلمان راجہ سے م سے اپیل۔ ۔ بھائی انقلاب ہی لے کر آ!!! تیری مہربانی۔فواد چوہدری کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا جب مسٹر پٹلو کی مہندی کی تقریب میں شریک ہونے کیلئے جمع ہونے والے ہزاروں افراد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ فواد چوہدری نے ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ اور مسٹر پٹلو کا نام ایک ساتھ استعمال کیا اور سیاسی انداز میں طنزیہ تبصرہ کیا۔ان کی پوسٹ کا بظاہر اشارہ اس جانب تھا کہ ایک سوشل میڈیا شخصیت کی شادی کی تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے، جبکہ سیاسی جماعتوں کو عوامی احتجاج کیلئے لوگوں کو متحرک کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔تاہم فواد چوہدری کی پوسٹ ایک طنزیہ تبصرہ تھی، سلمان اکرم راجہ کی جانب سے مسٹر پٹلو سے ایسی کسی حقیقی اپیل کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔