لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا باقاعدہ آغاز‘نمائش کنندگان، 44 بین الاقوامی اور 43 مقامی نمائش کنندگان شریک
پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے:وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاح کے موقع پر صنعتکاروں سے گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا‘ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ایکسپو سنٹر آمد،پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے ملاقات کی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے صنعتکاروں کی قومی معاشی ترقی کے لئے خدمات کوسراہا۔ آٹو موبائل ا نڈسٹری سے منسلک ماہرین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن کو قابل تقلید قرار دیا، الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے نمائندوں او رانتظامی افسران نے گرین ٹیکسی، وزیراعلی بائیک اسکیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نوازشریف نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا، الیکٹرک ایمبولینس میں اظہار دلچسپی کیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے جدید ترین گاڑیوں، بائیکس، جنریٹر کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے سوزوکی کمپنی کے بائیوگیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا، ہونڈا، سوزوکی او ردیگر سٹال پر غیر ملکی ماہرین سے بات چیت،معلومات لیں‘نواز شریف نے کہا پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے، پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لئے موثر ثابت ہوگا۔دریں اثناء مریم نواز شریف نے نشتر ہسپتال میں پیٹ، سی ٹی، سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن اور کینسر سنٹر کا افتتاح کر دیا‘۔وزیراعلی نے ملتان کے جدید ترین کینسر سنٹر میں کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی رومز کا معائنہ کیا، جبکہ جدید ترین چائنز کرائیو ایبلیشن مشین کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا، چین سے کینسر کے علاج کے لیے کوابلیشن مشین لائی ہوں، اب فکر کی ضرورت نہیں۔