لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام پی ایم آئی یو نے اعلان کیا ہے کہ سہ پہر کے سکولوں میں "تعلیم پروگرام" کے تحت تیسرے فریق کی کلاس روم آبزرویشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ یہ مشق یونیسف کے تعاون سے مس اپیکس ، ایم ایس ایپکس کنسلٹنگ کے ذریعے 15 سے 25 ستمبر 2025 تک مختلف اضلاع کے منتخب سکولوں میں کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق عالمی شراکت دار ادارہ کے مالی تعاون سے صوبے بھر میں 1500 سہ پہر کے سکول قائم کیے گئے ہیں، جہاں اساتذہ کی تربیت کا عمل کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے۔