قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کا ٹاکرا ہوگا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کا ٹاکرا ہوگا

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کے لیے اس میچ میں بھی اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت ہوگا تاہم داخلے کے لیے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ آل راؤنڈر عمائمہ سہیل اور ایمرجنگ بیٹر ایمان فاطمہ کو آج موقع ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔