اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس و کنڈینسیٹ کی پیداوار کا آغاز

اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس و کنڈینسیٹ کی پیداوار کا آغاز

او جی ڈی سی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

 ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے یومیہ 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 430 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہو رہا ہے۔کمپنی نے 14 کلومیٹر طویل پائپ لائن لگا کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کیا ہے۔ حاصل شدہ گیس کو ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے۔

اس مقامی پیداوار سے نہ صرف ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ممکن ہوگی۔