گھوٹکی میں سیلابی ریلے سے قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر، گیس کی سپلائی معطل

گھوٹکی میں سیلابی ریلے سے قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر، گیس کی سپلائی معطل

 گھوٹکی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

لاڑکانہ میں زمینداری بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا، جو زرعی علاقوں اور آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اسی دوران کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، جس سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور پانی 48 گھنٹے میں سکھر بیراج تک پہنچنے کا امکان ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ گڈو بیراج پر کوئی خطرہ نہیں، تاہم کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔