بہاولپور: پولیس کے مطابق بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اپنے دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سالہ خاتون اور اس کی ساس کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد خاتون نے انتہائی قدم اٹھایا۔ مرنے والے بچوں میں 4 سالہ بیٹی اور اڑھائی سالہ بیٹا شامل ہیں۔پولیس نے بچوں اور خاتون کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔