ریگولرائز فرد کو پنشن اور گریجویٹی کے علاوہ سرکاری ملازم تصور کیا جائے گا
کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے اعلان کردہ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم ختم کرتے ہوئے نئے ملازمین کے لیے پنشن کا پرانا نظام بحال کردیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں سندھ کابینہ نے نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازمین کیلیء سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم (ایس ڈی سی پی ایس) کی منظوری دی تھی جس کے تحت سرکاری ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی کی جگہ کنٹری بیوشن پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اسکیم کے تحت ہر سرکاری ملازم 10فیصد بنیادی کا ہر ماہ جمع کرانا تھے جب کہ حکومت اس ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 12فیصد جمع کراتی۔کابینہ سے منظوری کے بعد یکم نومبر کو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا