وزیراعظم کی پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا جشن 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت

 اسلام آ  باد (آن لائن)پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلئے شروع کیاگیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعظم نے حکم دیا ہے  وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھاجائے۔اسلام آباد میں سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیاگیاہے