پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گا: حسین حقانی

ہتھیاروں کی ضرورت  بھی ہے، ٹرمپ انتظامیہ بیچنے پر بھی آمادہ نظر آتی ہے:سابق سفیر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے  " امکان ہے  پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے، ٹرمپ انتظامیہ بیچنے پر بھی آمادہ نظر آتی ہے"۔سوشل میڈیا پر  اپنے ایک بیان میں  انہوں نے مزید لکھا کہ اسی طرح کی خریداری پاکستان نے  1970 کی دہائی میں بھی کی تھی جب امریکی کانگریس پاکستان کے لیے فارن ملٹری فنڈنگ (ایف ایم ایف ) کے تحت قرضوں کی منظوری دینے کے لئے آمادہ نہ تھی