موبائیل ایپ سے قرض پر سالانہ شرحِ منافع 90 فیصد مقرر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی گئی ہے ۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کا نیا سرکلر جاری کرد یا گیا ہے جس کے تحتموبائیل ایپ سے قرض پر سالانہ شرحِ منافع 90 فیصد مقرر کی گئی ہے اورموبائیل ایپ پر شرح منافع کی حد 274 فیصد سے کم کی گئی ۔ایس ای سی پی کے مطابق دس ہزار روپے کے قرض پر یومیہ لاگت 24 روپے 66 پیسے ہوگی۔تمام فیسیں اور چارجز بھی قرض کی مقررہ لاگت میں شامل ہوں گے۔شرح منافع میں کمی قرض لینے والوں کو زیادہ لاگت اور قرضوں کے بوجھ سے بچانا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل ایپ سے قرض 50 ہزار روپے تک اور زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لیے دیا جا سکے گا۔ قرض کی جلد ادائیگی پر صرف ان دنوں کی لاگت وصول ہوگی جن میں قرض صارف کے پاس رہا۔مقررہ تاریخ کے بعد پہلے تین دن تاخیر کا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکے گا۔ایس ای سی پی کے مطابق موبائیل ایپ سے قرض لینے والوں کی ڈیجیٹل ریپوزٹری قائم کررہے ہیں۔ ریپازٹری سے قرض دہندگان صارف کے پہلے سے موجود قرضوں کی جانچ کر سکیں گے ۔ریپازٹری سے قرض کی ادائیگی میں مشکل کا شکار صارف کو مزید قرض دینے سے احتیاط کر سکیں گے۔موبائیل ایپ لون کمپنیوں کو 15 روز میں اپنی ایپس اور دستاویزات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے