لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا مزید کہا کہ میں نے مقام معیاری کام کی بدولت حاصل کیا ہے۔