میں نے ہمیشہ اخلاقی اصولوں کو ترجیح دی اور فحش گانوں سے خود کو محفوظ رکھا، مجھے آج بھی اس کا کوئی ملال نہیں ،فیصلے سے مطمئن ہوں
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروفپلے بیک سنگر کمار سانو نے فلم انڈسٹری میں ہونے والے مالی و پیشہ وارانہ نقصان کا ذکر چھیڑ دیا۔90کی دہائی میں کمار سانو کے گانوں کی دھوم تھی، 68سالہ کمار سانو نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھ پر کیرئیر کے دوران غیر معیاری اور فحش گانوں کی گائیک کیلئے شدید دباو ڈالا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مووی مافیا مجھ پر غیر معیاری اور فحش گانوں میں آواز دینے کے لیے دباو ڈالتا تھا لیکن میں نے ہمیشہ اخلاقی اصولوں کو ترجیح دی اور فحش گانوں سے خود کو محفوظ رکھا۔کمار سانو نے مزید کہا کہ ایک دو بار کی شدید مجبوری کو چھوڑ کر میں اپنے اصولوں پر قائم رہا، یہی وجہ ہے مجھے فلم انڈسٹری میں مالی اور پیشہ وارانہ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی اس کا کوئی ملال نہیں ہے، کچھ مواقع تھے جن سے مجھے ہاتھ دھونا پڑا لیکن میں اس فیصلے سے مطمئن ہوں۔