گلگت بلتستان کو ترقی، روزگار، صحت اور جدید انفراسٹرکچر کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے مسائل کا حقیقی حل رکھتی ہے اور عوامی خدمت، معاشی انصاف اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو بااختیار بنا کر گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسائل پر پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو آئینی تحفظ، حقِ ملکیت، حقِ حاکمیت اور حقِ روزگار کی ضمانت دیتی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو ترقی، روزگار، صحت اور جدید انفراسٹرکچر کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی