جنگ میں4رافیل تباہ ہوئے: برطانوی جریدے نے پاکستان کے دعوے کی تصدیق کر دی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ایوی ایشن جریدے فلائٹ انٹرنیشنل کے اعداد و شمار سے بھی معرکہ حق کے دوران بھارت کے رافیل لڑاکا طیاروں کے تباہ ہونے کے پاکستانی دعوؤں تصدیق ہوگئی۔برطانوی جریدے فلائٹ انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ 2027 کی ورلڈ ائیرفورسز ڈائریکٹری میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کی تعداد 32 بتائی گئی ہے جو کہ اس سے قبل 36 تھی۔