ملزم اسد 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ پیش نہیں ہو ا
ملزم کو ابھی بلالیتے ہیں :وکیل،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی برہمی
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو اپلوڈ کرنے کے کیس کے ملزم علی حسن کے عدم پیشی پرقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیک ویڈیو کیس میں ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ پیش نہیں ہو رہا ، عدالت ملزم اسد علی کی درخواست ضمانت منسوخ کریجبکہ ملزم علی حسن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی نوٹس کے باوجود ملزم کیوں پیش نہیں ہوا ؟۔وکیل نے بیان دیا کہ اگر عدالت کہے تو ابھی ملزم کو بلا لیتے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نوٹس ملزم کو ہوا تھا وکیل کو نہیں، عدالت نیعدم پیشی پرملزم علی حسن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور درخواست پر کارروائی ملتوی کردی۔