ایل سی ڈبلیو یو کے اساتذہ 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم

مختلف فیکلٹیز میں سوا سو اساتذہ بھرتی کیے گئے تھے تنخواہ نہ ملنے پر پریشان
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے اساتذہ بھرتی کیے مگر تنخواہیں نہ دیں۔ماہ ستمبر میں اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے۔مختلف فیکلٹیز میں سوا سو اساتذہ بھرتی کیے گئے تھے ،ستمبر اکتوبر کی تنخواہیں نہ ملنے سے اساتذہ پریشان ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں مانگنے پر کٹوتیوں کی دھمکی دی جاتی ہے۔بھرتی کے وقت ماہانہ تنخواہ دینے کا کہا گیا تھا۔فوری طو پر تنخواہیں جاری کی جائیں۔