امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر پروگرام پر معاہدہ پر اتفاق

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر پروگرام پر معاہدہ پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کیلئے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب کو جدید ایف۔35 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے جبکہ تقریباً 300 امریکی ٹینک کی خریداری بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔امریکا اور سعودی عرب نے کritical Minerals Framework پر دستخط کرتے ہوئے اہم معدنیات کی سپلائی چین کے تحفظ اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فریم ورک امریکا کی اُن پالیسیوں کا حصہ ہے جو عالمی سطح پر سپلائی چین کو مضبوط بنانے کیلئے ترتیب دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کے ذریعے سعودی عرب کو جدید ترین امریکی اے آئی سسٹمز تک رسائی حاصل ہوگی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا میں سرمایہ کاری کو ایک کھرب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے، جسے مستقبل میں دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کے نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔