پیرس(آئی این پی )یوکرین اور فرانس کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت فرانس یوکرین کو 100 تک رافیل ایف 4 لڑاکا طیارے اور جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا تاکہ کیف کی مہلک روسی حملوں سے خود کو بچانے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیرس کے نزدیک ایک ایئر بیس پر اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکرون کے ساتھ اس حوالے سے ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ۔ انھوں نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیا ہے۔رافیل ایف 4 طیاروں کی فراہمی 2035 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ انٹرسیپٹر ڈرونز کی مشترکہ پیداوار رواں سال ہی شروع کر دی جائے گی