ملک دشمن 15 دہشت گردوں کا خاتمہ قومی کامیابی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائیوں پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن 15 دہشت گردوں کا خاتمہ قومی کامیابی ہے، خیبر پختونخوا میں 15 اور 16 نومبر کو دو الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ڈیرا اسماعیل خان کے علاقے کُلاچی میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کارروائی میں دہشت گرد گروہ کے سرغنہ عالم محسود کی بھی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن، مزید 5 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔