پاکستان اور مصر کے مابین اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان، دہشت گردی، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے پاکستان اور مصر کو اس سلسلے میں مل کر کام کرنا چاہیے اس موقع پر پاکستان اور مصر کے مابین اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر مصری سفیر نے کہا کہ پاکستان علماء کو مصر بھیجے تاکہ وہ دنیا کی قدیم ترین درسگاہ جامعہ الازہر کے تجربات اور تعلیمات سے مستفید ہو سکیں، مصری سفیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ ماہ مصر کا دورہ کیا،مصری سفیر نے مصر کی جانب سے جامعہ الازہر کے زیر نگرانی اسلام آباد میں جدید تعلیمی ادارہ قائم کرنے کی پیشکش کی گئی وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے جامعہ الازہر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ادارہ قائم کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ملاقات میں انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا