عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے:حمزہ شہباز

نوجوانوں کی بڑی تعداد کو ن لیگ میں شامل کرنا چاہیے:سابق وزیراعلی کی سعد خورشید کانجو سے گفتگو
 لاہور (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انفارمیشن سیکرٹری ملتان ڈویڑن سعد خورشید کانجو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے پارٹی سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات کی، جس میں ملتان ڈویڑن کی تنظیمی صورتحال، آئندہ انتخابی حکمت عملی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سعد خورشید کانجو نے ملتان ڈویڑن میں پارٹی کی تنظیمی کارکردگی، عوامی مسائل اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے ملتان ڈویڑن سمیت ہر سطح پر پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کو مسلم لیگ (ن) میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ملتان ڈویڑن کی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے