حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا حساب دینا ہوگا: بیرسٹر سیف

 انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے
 پشاور (آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے، ماڈل ٹائون میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے