فتنہ الخوارج پاکستان میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے،ان کے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو خوارج کے ساتھ ہوتا ہے ‘ سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں
پنجاب میں گردوں کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسز کارڈ لانچ کردیا‘ مریض 10 لاکھ تک کا علاج کرا سکے گا : وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب میں گردوں کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوششیں کررہے ہیں ، وزیر اعلی ہائوس خیبرپختونخوا کے اندر الجہاد الجہاد کے نعرے لگے، اگر طالبان کی طرح الجہاد کے نعرے لگائے جائیں گے تو ان کے ساتھ ایسا ہی برتائو ہوگا جیساطالبان کے ساتھ کیا گیا تھا۔ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقا ت نے کہا کہ ایک خاتون تو اتنی غیر سیاسی ہے کہ گھر بیٹھ کر عمران خان کو ریموٹ سے چلاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں کیونکہ سیاست دل گردے کا کام ہے لیکن یہ فیصلہ کر لیں کہ سیاست آپ نے کرنی ہے یا حلیمہ خان نے کرنی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ کیا بشری بی بی اپنے بچوں کو ساتھ لے کر چلیں گی؟ کیا بیرسٹر گوہر بھی اپنی فیملی کو مرنے مارنے کے لیے ساتھ لائیں گے؟ یہ منافقت نہ کریں آپ لوگ سرکاری ملازمین کو پیسے دے کر لاتے ہیں، جہاد کا اعلان کروانا ہے تو قاسم اور سلیمان ٹیرین کے ساتھ کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈائلسز کی سہولت کے حوالے سے پروگرام شروع کر رہے ہیں جس کے تحت ڈائلسز کا مریض 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے صوبے میں 25 سے 30 فیصد لوگ پنجاب کے علاہ دوسرے صوبوں سے ڈائلسز کے لیے آتے ہیں اور وزیر اعلی کی خاص ہدایات ہیں کہ تمام صوبوں سے آنے والے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے