ریلوے ملازم کی غفلت، معجزانہ طور پر بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال کے قریب اڈا اقبال نگر ریلوے پھاٹک پر ڈیوٹی کے دوران ملازم کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خوفناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق، تیز رفتار ٹرین جب پھاٹک کے قریب پہنچی تو گیٹ کھلا ہوا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ملازم گہری نیند سو رہا تھا۔ خوش قسمتی سے ٹرین کے عملے نے بروقت صورتحال کو بھانپ لیا اور ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثے سے بچا لیا۔ ٹرین عملے نے خود انجن سے اتر کر ریلوے پھاٹک کو بند کروایا۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام نے غفلت برتنے والے ملازم کے خلاف فوری طور پر انکوائری کا آغاز کر دیا۔