نوجوان لفٹ میں گر کر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا، ویڈیو وائرل

بھارت (نیٹ نیوز) نوجوان لفٹ میں گر کر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات کے شہر ولساڈ میں گجرات ہاؤسنگ بورڈ کمپلیکس کے سردار ہائتس کی عمارت میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔وائرل ویڈیو میں نوجوان کو لفٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔جیسے ہی نوجوان لفٹ میں داخل ہوتا ہے تو لفٹ رکتی نہیں بلکہ نوجوان اس کے ساتھ گرتے ہوئے نیچے کی جانب چلا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق نوجوان کو کچھ چوٹیں آئی لیکن اس کی زندگی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے۔