رائیونڈ میں نوبیاہتا لڑکی کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق مقتولہ کشمالہ گل کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر گلا دبا کر اپنی بیوی کو قتل کیا۔ڈی آئی جی کے مطابق مقتولہ اور ملزم نے تقریباً دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔